کوئٹہ پریمیئر لیگ ; کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 جون

 

کوئٹہ پریمیئر لیگ کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ، بلوچستان ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی محمد خیر، چیف آرگنائزر جاوید اختر، بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم مینجر منصور خان اور جاوید اقبال کی پریس کانفرس

 

یہ لیگ 15 جولاٸی سے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم اور عسکری کرکٹ گراؤنڈ (فاطمہ جناح کرکٹ گراؤنڈ) میں بیک وقت کھیلی جاۓ گی، پہلا مرحلہ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا ہے اس کے بعد فرنچاٸز سیل کا عمل شروع ہوگا

 

کھلاڑیوں کی رجسٹریشن جاری ہے جس کی آخری تاریخ میں 15 جون تک توسيع کی گٸی ہے صوبے بھر کے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا جاۓ گا رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد فرنچاٸز سیل کا عمل ہوگا جو کہ براہ راست نشر کیا جاۓ گا 10 فرنچاٸز سیل کیلٸے پیش کی جاۓ گی جس میں کوٸی بھی شخص اپنی مرضی کی فرنچاٸز خرید سکے گا۔

 

ابتدائی ایڈیشن میں 8 فرنچاٸز سیل کی جاٸیں گی فرنچاٸز خریدنے کے خواہش مند افراد 3 لاکھ روپے سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ جمع کروانے کے بعد بولی میں شرکت کے اہل ہونگے فرنچاٸز ٹیم کی ابتدائی بولی 10 لاکھ ہوگی

 

فرنچاٸز میں شامل تمام کھلاڑیوں کو ایونٹ کی طرز پر ڈیلی الاؤنس دیا جاۓ گا فرنچاٸز اونر کو پلیٸرز رہائش کے علاوہ تمام پی سی بی اور آفیشل کو سہوليات مہیا کی جاٸیں گی رہائشی کا بندوبست ابتدائی ایڈیشن میں اونر کو خود کرنا ہوگا

 

اس ایونٹ میں 160 کھلاڑیوں کو موقع ملے گا جو کھلاڑی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرۓ گا وہ بلوچستان پریمیئر لیگ میں حصہ لینے کے اہل قرار پاٸیں گے بلوچستان پریمیئر لیگ میں نیشنل اور انٹرنيشنل کھلاڑی بھی شریک ہونگے

 

کیو پی ایل کے انعقاد کا مقصد بلوچستان کے غریب نوجوان کرکٹر اور کرکٹ سے وابستہ دیگر افراد کو مالی استحکام فراہم کرنا اس کے علاوہ بلوچستان کے 8 ڈویژن کے 32 اضلاع کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو اپنی صلاحيتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرکے ان کے اندر پایا جانے والا احساس محرومی دور کرنے کے ساتھ ساتھ منفی سرگرميوں سے دور کرنا ہے

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!