پاکستان کرکٹ بورڈ کا سربراہ کون؟

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سربراہی کے لیے ایک بار پھر جنگ شروع ہو گئی۔

 

پاکستان پیپلز پارٹی نے ذکاء اشرف کا نام تجویز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت ہمارے پاس ہے تو پی سی بی کا سربراہ تعینات کرنے کا حق بھی ہمارا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی کے لیے ایک بار پھر جنگ شروع ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی

سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کو آگاہ کر دیا ہے۔ موقف اختیار کیا ہے کہ وزارت ہمارے پاس ہے تو پی سی بی کا سربراہ تعینات کرنے کا حق بھی ہمارا ہے۔ پیپلزپارٹی نے ذکاءاشرف کا نام تجویز کیا ہے۔

تعارف: News Editor