بھارتی خواتین ریسلرز کامظاہرے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

 

 نئی دہلی (آئی ا ین پی ) بھارت میں احتجاجی خواتین ریسلرز نے وزیرکھیل انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کے بعد مظاہرے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خواتین ریسلرز نے وزیرکھیل کے ساتھ 6 گھنٹے طویل ملاقات کی جس کے بعد احتجاج 15 جون تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے خواتین ریسلرز کا کہنا ہے کہ نئی دہلی پولیس 28 مئی کو ریسلرز کےخلاف درج ایف آئی آر واپس لے گی،

اگر حکومت نے مطالبات پورے نہیں کیے تو پھر سے مظاہرے پر غور کریں گے۔ وزیرکھیل انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے خلاف 15 جون تک تحقیقات پوری کر کے چارج شیٹ داخل کر دی جائے گی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ 30 جون تک ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے انتخاب ہوں گے، ریسلنگ فیڈریشن کی ایک داخلی شکایت کمیٹی تشکیل کی جائے گی، جس کی صدارت ایک خاتون کرے گی۔

 

 

 

 

تعارف: News Editor