اولمپیئن ظفر احمد خان انتقال کر گئے ; پاکستان ہاکی فیڈریشن کا انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

 

 

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے 1964 سمر اولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ہاکی اولمپیئن ظفر احمد خان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی ہے.

 

پاکستان کسٹم سے تعلق رکھنے والے اولمپیئن ظفر احمد خان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر مسجد ابراہیم نزد مکان نمبر A- 121 بلاک A نارتھ ناظم آباد کراچی میں ادا کی جائے گی

 

 

 

تعارف: News Editor