پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

 

 

 

پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

قومی ٹیم میں پشاور کے عبدالوہاب بھی جگہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے

 

 

پشاور: پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ۔ ارمی کے کھلاڑی شہباز ٹیم کی قیادت کریں گے ، پشاور سے تعلق رکھنے والے عبدالوہاب بھی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔

 

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے پانچ ملکی چمپئن شپ کیلئے قومی باسکٹ بال ٹیم میں محمد عمیر جان ، عبدالوہاب ، زیں العابدین ، محمد شاہد، حماد احمد ، ضیاء الرحمن ،مہتاب اکبر ، شہزاد اسلم اور ثاقب آللہ شامل ہیں ۔

 

عبدالوہاب سینٹر میں کھیلیں گے ۔ خیبر پختونخوا میں باسکٹ بال کھیل فروغ پانے لگا ہے صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی نئی انتظامیہ خصوصاً صدردین محمد اور سکرٹری راج میران آفریدی نے نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے بہترین حکمت عملی تیار کرلی گئی ہیں

 

یہی وجہ ہے کہ باسکٹ بال کے بہترین کھلاڑی سامنے آنے لگے ہیں ۔ مردوں کیساتھ ساتھ خواتین میں بھی بیس بال کے کئی باصلاحیت کھلاڑی ہیں جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔

پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم میں شامل عبدالوہاب کا تعلق پشاورکے فرینڈکلب سے ہیں ۔

 

 

 

تعارف: News Editor