پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں جاپان کو ہرا دیا۔

 

 

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں جاپان کو ہرا دیا۔

 

جاپان: پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے اپنے پہلے میچ جاپان کو 31-53 سکور سے ہرا دیا ہے۔

جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان کی طرف سے ایمن محمود نے 40 اور مقدس نے 12 سکور جاپان کے خلاف کئے۔ میچ کے دوران زینب شجاعت، حمنہ، حیا گل، الویرا کاشف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی کمیونٹی کوریا کے صدر نزاکت مرزا، المدینہ مسجد، جھنگ نم پوسان کوریا کے خطیب میاں محمد اشرف اور پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے قومی ٹیم کی جاپان کے خلاف بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے

اور امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے دیگر میچوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

 

اس میگا ایونٹ میں 11 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سنگاپور، ملائیشیا، سری لنکا، بھارت، ہانگ کانگ، پاکستان، برونائی، چائنیز تائپے، کوریا، جاپان اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔پاکستان اپنا دوسرا میچ تھائی لینڈ خلاف (آج) اتوار کو کھیلے گا۔

 

 

 

تعارف: News Editor