ہاسٹل گراؤنڈز کے باہر کھلاڑیوں کے کھیلنے پر عائد پابندی ختم، فٹ بال اور اتھلیٹکس کے کھلاڑیوں کی پریکٹس شروع
قبل ازیں ہاسٹل میں مقیم افراد کو کھلاڑیوں کے پریکٹس پر اعتراض تھا اسی بناء پر پابندی عائد کی گئی تھی، نئے ڈی جی نے پابندی ختم کردی
پشاور…فٹ بال اور اتھلیٹکس کے کھلاڑیوں پر ہاسٹل کے سامنے گراؤنڈز میں کھیلنے کی پابندی ختم ہوگئی اوراب وہاں پر کھلاڑی پریکٹس کرتے دکھائی دے رہے ہیں.پشاور سپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال اور اتھلیٹکس کے کھلاڑیوں کیلئے نئے بننے والے گراؤنڈپر تعمیراتی کام کے باعث انہیں پریکٹس میں مشکلات کا سامنا تھا.
کچھ عرصہ قبل پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ہاسٹل کے سامنے گراؤنڈز پر ان کھلاڑیوں نے پریکٹس شروع کردی تھی تاہم ڈیپارٹمنٹ میں تعینات افراد کو یہ ناگوار گزرا تھا اسی باعث پابندی عائد کی گئی تھی
کہ ہاسٹل کے سامنے کھلاڑیوں کی آمد اور پریکٹس بند ہے اسی بناء پر فٹ بال، اتھلیٹکس کے کھلاڑی گذشتہ پانچ ماہ سے خوار تھے.اور ان کی پریکٹس نہ ہونے کے باعث نہ صرف نیشنل گیمز میں بلکہ صوبائی سطح کے مختلف مقابلوں میں کارکردگی بہتر نہیں رہی تھی،
تاہم نئے ڈی جی کی تعیناتی کے بعد اب کھلاڑیوں پر ہاسٹل کے سامنے گراؤنڈز پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہیں اوراب کھلاڑی اسی ہاسٹل کے گراؤنڈز پر روزانہ کی بنیاد پر پریکٹس کررہے ہیں