کرکٹر محمد زید خلجی نے کرکٹ کی بلندیوں تک پہنچنے کا عزم لیکر معاذاللہ اکیڈمی جوائن کرلی

 

 

نیشنل انڈر13 کے باصلاحیت کرکٹر محمد زید خلجی نے کرکٹ کی بلندیوں تک پہنچنے کی عزم لیکر معاذاللہ اکیڈمی جوائن کرلی

 

پشاور: پشاور کے باصلاحیت و کم عمر کرکٹر اور نیشنل انڈر 13 کے بہترین آل راؤنڈر محمد زید خلجی نے کرکٹ کی بلندیوں تک پہنچنے کا عزم لیکر معاذاللہ خان کرکٹ اکیڈمی جوائن کرلی ،

جہاں پر وہ کرکٹ کے بہترین کوچز کی نگرانی تربیت لے رہے ہیں ۔ اس اکیڈمی میں پریکٹس کر نے والے ٹیسٹ کرکٹر محمد حارث اور محمد عباس نے زید خلجی کو دیکھ ان سے متعلق مثبت پیشگوئی کی ، کہ اس بچے میں ٹیلنٹ ہے انشاء اللہ اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں ۔

 

معاذاللہ خان کرکٹ اکیڈمی کینٹ میں سب کی توجہ حاصل کرنے والے کرکٹر محمد زید خلجی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ وہ بشیر بلور شہید کرکٹ کلب کا ممبر بن کر اپنی کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا اور اللہ کے فضل سے کم ہی عرصے میں بہت کچھہ سیکھا اور نیشنل انڈر13 بھی کھیلی اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو کھل دکھاکر بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بہترین مظاہرہ کیا ۔

 

اسکے علاوہ تقریبآ روزہ کی بنیاد پر دوستانہ میچز کھیلنے کا موقع مل رہا ہے کیو نکہ جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں واقع کلبوں کے کوچز اور کھلاڑی بھی میرے کھیل کو سراہتے ہوئے میچز میں ضرور کھیلاتے ہیں اور ہرمیچ میں اللہ تعالیٰ مجھے سرخرو رکھتے ہیں

 

کبھی پچاس سے کم رنز نہیں بنائے بلکہ اکثریت میچز میں سنچری سے اوپر سکور کرنے کا ریکارڈ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ممتاز گراؤنڈ پر کاؤنٹی کرکٹ کلب کیخلاف کھیلے جانے والے کل کے میچ 120 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہا ۔ جس پر اپنی ٹیم بلکہ مخالف ٹیم کے کوچ و کھلاڑیوں نے میری پزیرائی کی ۔

 

 

زید خلجی نے بتایا کہ انکی خواہش ہے کہ قومی ٹیم کا حصہ بن کر پاکستان کیلئے کھیلے ، اور اس مقصد کے حصول کیلئے معاذ اللہ خان کرکٹ اکیڈمی کینٹ کو جوائن کیا جہاں پر کوچز عزیز خان ،

پرویز ،عرفان الدین بابو ، اشفاق احمد اور بختیار ودیگر کوالیفائڈ کوچز سے مزید ٹریننگ لینا شروع کیا ہے اور امید ہے کہ یہ اکیڈمی میری کرکٹ کی بلندیوں تک پہنچنے کا باعث بنے گی ۔

 

 

زید خلجی نے بتایاکہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ اس اکیڈمی سے قومی ٹیم تک رسائی حاصل کرنے والے سٹار کرکٹر محمد حارث اور محمد عباس نے میری کرکٹ کی تعریف کی ۔

 

 

تعارف: News Editor