آسٹریلیا نے انڈیا کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں 209 رنز سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 444 رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں انڈین ٹیم 234 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اس سے قبل انگلینڈ کے تاریخی اوول گراؤنڈ پر کھیلے جارہے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے دوسری اننگز 270 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی۔ یوں بھارت کو جیت کیلئے 444 رنز کا ہدف ملا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز روہیت شرما اور شبمن گل نے 41 رنز کا آغاز فراہم کیا، اس موقع پر شبمن برق رفتار 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
نئے آنے والے بیٹر چتیشور پجارا 27 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، مجموعی اسکور میں صرف ایک رنز کے اضافے پر روہیت شرما 43 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
آخری دن کے پہلے سیشن میں بھارتی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور باقی 7 کھلاڑی وقفے وقفے سے آئوٹ ہوتے رہے ۔
آخری 7 وکٹیں 70 رنز کے اضافے سے گریں،ویرات کوہلی 49، اجنکیا رہانے 46رن بنا پائے ،نیتھن لیون نے 4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔