ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ، تھائی لینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا۔

 

 

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ، تھائی لینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا۔

 

جیونجو، جنوبی کوریا (سپورٹس لنک) ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو 34-68 سکور سے ہرا دیا ہے۔

 

گزشتہ روز جیونجو میں چیمپئن شپ کے کھیلے گئے دوسرے روز کے پہلے میچ میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو 34-68 سکور سے ہرا دیا۔پاکستان کی جانب سے ایمن نے 26 سکور،

 

مقدس نے پانچ اور ماہین نے ایک سکور کیا۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ ہانگ کانگ کے خلاف 12 جون کو، چوتھا میچ ملائیشیا کے خلاف 13 جون کو اور پانچواں میچ بھارت کے خلاف 14 جون کو کھیلے گا۔

کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل مقابلے 16 جون کو اور فائنل 17 جون کو کھیلا جائے گا۔

 

 

 

تعارف: News Editor