٭ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی بشی بان سمر شو ڈاﺅن کراٹے چیمپئن شپ کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت
٭ چیف انسٹرکٹر بشی بان مارشل آرٹس پاکستان نعیم الرحمان نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔
٭ بچوں کا صحت مندانہ سرگرمیوں میں شامل ہونا خوش آئند ہے۔گورنرسندھ
٭ دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ سیلف ڈیفنس میں بچوں کی دلچسپی بہت ضروری ہے، گورنرسندھ
٭ اس سے نہ صرف بچوں میں اعتماد آتا ہے بلکہ وہ جسمانی طور پر بھی مضبوط ہوتے ہیں۔کامران خان ٹیسوری
٭ مجھے یقین ہے کہ یہ بچے نہ صرف صوبہ کا بلکہ پاکستان کا بھی پوری دنیا میں نام روشن کریں گے۔گورنرسندھ
٭ نیشنل چیمپیئن شپ میں مختلف میڈلز حاصل کرنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں ، جن کی بدولت سندھ کا نام پورے پاکستان میں روشن ہوا۔ گورنرسندھ
٭ تمام بچے اسی لگن اور محنت سے اپنی صحت مندانہ سرگرمیوں کو جاری رکھیں، تاکہ دوسرے بچوں کے دلوں میں بھی ایسا جذبہ پیدا ہو۔ کامران خان ٹیسوری
٭ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے تمام بچوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، کامران خان ٹیسوری
٭ اس ایونٹ میں ہارنے والے بچے نا امید نہ ہوں کیونکہ جو اس مقام تک پہنچ سکتا ہے وہ آئندہ ضرور کامیاب بھی ہوتا ہے۔گورنرسندھ
٭ وطن سے محبت کو ہر چیز پر اولیت دینا چاہئےے کیونکہ اگر یہ وطن ہے تو ہم سب ہیں، کامران خان ٹیسوری
٭ 9مئی کے واقعات بہت افسوس ناک ہیں، کامران خان ٹیسوری
٭ اس دن ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کی سلامتی و استحکام کی ضامن مسلح افواج کی عمارتوں کو نشانہ بنایا ۔گورنر سندھ
٭ ہر محب وطن شخص نے اس کی بھرپور مذمت کی،مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ گورنر سندھ