ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم ، تعمیرات کیلئے فنڈز نہیں لیکن ڈائریکٹروں کی بھرتی جاری
انٹرنیشنل معیار کے رنگ لائٹس کیلئے صوبائی حکومت کے پاس پیسے نہیں ، اگلے ایک سال میں کا م مکمل ہونے کا امکان
پشاور…پشاور شہر کے واحد کرکٹ گراﺅنڈ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں تعمیراتی کام تاحال فنڈز کی کمی کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکا ہے اور امکان ہے کہ اگلے مالی سال کے اختتام پر اس میں کام ہو سکے گا تبھی اس پر پی ایس ایل ہو سکے گی
تاہم دوسری طرف سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے قیہاں پر من پسند افراد کی تعیناتیاں شروع کردی ہیں جنہیں صرف کمپیوٹر پر کام کرنے کا تجربہ ہے لیکن انہیں نہ صرف غیر قانونی طور پر پروموشنز دیدی گئی ہیں بلکہ انہیں اہم عہدوں پر تعینات بھی کیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں تعمیراتی کام فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑا ہے اور لائٹنگ کا عمل مکمل نہیں ہوسکا جس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے
اور انٹرنیشنل معیار کے رنگ لائٹ جو اس وقت صرف دبئی سٹیڈیم میں ہیں کی انسٹالیشن فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے رکی ہوئی ہیں جبکہ دوسری طرف من پسند افراد کو اہم عہدوں پر تعینات کردیا گیا.