سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا کپ کا معیار بہترین تھا کھیلنے کا دل بھی بہت چاہ رہا تھا جس طرح کی کرکٹ سڑکوں اور سیمنٹ وکٹ پر کھیلتے رہے ہیں۔امریکہ میں ایسا نہیں یہاں میٹنگ پر کھیلی جاتی ہے جو دکھنے میں آسان لگتی ہے لیکن کھیلنے میں مشکل ہوتی ہے۔
کیلیفورنیا کپ فاؤنڈیشن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی چیمپئن لوڈائی زلمی کی ٹیم رہی جس نے مسلسل تیسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ڈیوژن ٹو میں بنگلہ دیش پلئرز پر مشتمل ایگلز ٹیم فاتح بنی۔
سابق کپتان سرفراز احمد پاکستان شوبز اسٹارز ٹیم کے مینٹور تھے جس کی قیادت اداکار کامران جیلانی کررہے تھے ان کی ٹیم سیمی فائنل میں شکست کھا گئی۔
کیلوفورنیا(اسپورٹس ڈیسک) امریکن ریاست کیلیفورنیا جیسے گولڈن اسٹیٹ بھی کہا جاتا ہے جہاں گزشتہ 13 برسوں سے کیلوفورنیا فاؤنڈیشن کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے
جیسے امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ قرار دیا جارہا ہے اورنج کاؤنٹی ایروائن میں موجود پاکستانی کمیونیٹی اسے فیسٹیول کے طور پر مناتی ہے جس میں امریکہ کی تقریبا تمام اسٹیٹ کی ٹیمیں شرکت کرتی ہیں گزشتہ روز اختتام پزیر ہوئے کیلوفورنیا فاؤنڈیشن کپ میں پاکستان شوبز اسٹار سمیت 25 ٹیمیں شریک تھیں
پاکستانی شوبز اسٹارز نے اداکار کامران جیلانی کی قیادت میں حصہ لیا جس کے مینٹور سابق کپتان سرفراز احمد تھے ان کی ٹیم نے ڈویژن ٹو کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عمران اشرف نے کہا کہ کیلیفورنیا کپ کی مقبولیت میں کافی بڑھ گئی ہے ٹیموں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے
انھوں نے کہا کہ سی سی ایف ایک غیر منافع بخش آرگنائزیشن ہے جو پاکستان میں یتیم اور بے سہارا افراد کے فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی ہے کرکٹ ٹورنامنٹ اب فیسٹیول کی شکل اختیار کرگیا ہے جس میں چیریٹی پروگرامز منعقد کیئے جاتی ہیں سرفراز احمد اور شوبز اسٹارز کو بلانے کا مقصد کرکٹ کے علاوہ فنڈریزنگ کرنا تھا
جس کی آمدنی سے پاکستان میں موجود یتیم بچوں کی کفالت کی جاتی ہے۔کیلوفورنیا فاؤنڈیشن کپ کے 13ویں ایڈیشن کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق کپتان سرفراز احمد تھے جنھوں نے انعامات تقسیم کئے سابق قومی کپتان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کا معیار کافی بلند ہے بہترین کرکٹرز کا کھیل دیکھ کر کھیلنے کا دل بہت چاہ رہا تھا
مگر جس طرح کی کرکٹ سڑکوں اور سیمنٹ وکٹ پر انھوں نے کھیلی ہے امریکہ میں ایسا نہیں یہاں کرکٹ میٹنگ پر کھیلی جاتی ہے جو دکھنے میں آسان لگتی ہے لیکن کھیلنے میں مشکل ہوتی ہے
انھوں نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم تو ہار گئی لیکن جس مقصد کیلئے یہاں فنڈریزنگ کی اس میں کامیاب ہوئے ہیں چیمپئن کپ کی حقدار لوڈائی زلمی کی ٹیم رہی جس نے وکٹری الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے شکست دی مین آف دی میچ لوڈائی زلمی کے شہریار خان رہے گریڈ ٹو میں بنگلہ دیشی کرکٹرز پر مشتمل ٹیم ایگلز نے کامیابی حاصل کی ۔