پاکستان کپ ٹراینگولر سریز 2023
یونین اسپورٹس نے ینگ پاک فلیگ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا
زون چار سیکرٹری آفتاب عالم اور گلزار کرکٹ اکیڈمی کے اونر طاہر خان مہمان خصوصی
عمر شاہ میچ کے بہترین کھلاڑی، سلمان فرید سریز کے بہترین بیٹر اور محمد رضوان نے سریز کے بہترین بالر کا اعزاز اپنے نام کیا
یونین گراونڈ پر آج کھیلے گئے فائنل میچ میں یونین اسپورٹس کے کپتان خالد عباسی نے ینگ پاک فلیگ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ینگ پاک فلیگ کے اوپنر وسیم اور کاروان نے اچھا آغاز فراہم کیا لیکن یونین گراونڈ کی ٹرننگ وکٹ پر یونین کے اسپنرز کی گھومتی بالوں نے ینگ پاک فلیگ کو مشکل میں ڈالے رکھا،
ینگ پاک فلیگ کے کپتان نوید طالب نے اپنے تجربے کا پورا فائدہ اُٹھاتے ھوئے محض 46 بالز پر 76 رنز جوڑے انکے علاوہ وسیم 34 اور کاروان 21 رنز بنانے میں کامیاب رھے۔ ینگ پاک فلیگ مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز کا فائٹنگ ٹوٹک اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہی۔ یونین اسپورٹس کیجانب سے عمر شاہ نے شاندار بالنگ کی اور 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا اور سلمان فرید2 وکٹیں حاصل کر سکے۔
جواب میں یونین اسپورٹس نے محتاط انداز اپناتے ھوئے 19.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ حاصل کر کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ یونین اسپورٹس کیجانب سے فیصل اعوان، فیضان خان، عمر شاہ اور عبدالل٘ہ نے ذمہ درانہ اننگز کھیلی۔ فیصل اعوان 37, عمر شاہ 40، عبدالل٘ہ 22 اور مصور احمد 12 رنز بنا کر ناقابل شکست رھے۔
مہمان خصوصی سیکرٹری زون چار جناب آفتاب عالم اور گلزار کرکٹ اکیڈمی کے اونر جناب طاہر خان نے اپنے دست مبارک سے عمر شاہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی، سلمان فرید سریز کا بہترین بیٹر، محمد رضوان سریز کا بہترین بالر، کپتان ینگ پاک فلیگ نوید طالب کو رنر اپ ٹرافی اور کپتان یونین اسپورٹس خالد عباسی کو ونر کی خوبصورت ٹرافی پیش کی