ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے انتخابات مکمل ہو گئے۔

 

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے انتخابات مکمل ہو گئے۔

تابش جاوید نائب صدر اور توصیف صدیقی کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔

 

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی جنرل باڈی کا پہلا اجلاس ریجن کے صدر جناب ندیم عمر کی صدارت میں عمر ہاوس میں گزشتہ ہفتہ 10جون کو منقد ہوا۔

جس میں جناب تابش جاوید کو نائب صدر، محمد توصیف صدیقی کو جو اینٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

قبل ازیں جناب ندیم عمر اور جاوید احمد خان بلا مقابلہ صدر اور سیکرٹری منتخب ہو چکے ہیں۔

 

اس کے علاوہ مندرجہ ذیل زونل عہدیدارن بھی پہلے منتخب ہو چکے ہیں۔

زون-I اجمل نصیب صدر، عا رف وحید سیکرٹری، محمد طارق حفیظ صدیقی خازن۔ زون-II جمیل احمد صدر، نصرت خان سیکرٹری، ظفر خان خازن۔ زون-III محمد رئیس صدر، آفضل حسین قریشی سیکرٹری، علی حسین خازن، زون-IV ایس ایم مسرت رضا صدر، آفتاب عا لم سیکرٹری، نوشاد آحمد خان خازن، زون-V محمد سمیع خان صدر، محمد سعید جبار سیکرٹری، عمران انجم شیخ خازن۔ زون-VI ضیاء احمد صدیقی صدر، آعجاز خان سیکرٹری، محمد رئیس الدین خازن۔ زون- VII مظہر علی آوان صدر، عبدالروف سیکرٹری، ظہیر الدین خازن۔

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مینیجر اعظم خان ،خالد نفیس، ظفر احمد ،وصال انصاری اور محمد احمد نقوی نے تمام نو منتخب عہدیداران کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کے وہ کرکٹ کےفروغ کے لیے کام کرتے رہے گے۔

 

 

 

تعارف: News Editor