چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان کو پہلے میچ میں ماریشیز کے ہاتھوں شکست ہوگئی.
پاکستان کی جانب سے گول کی ہر کوشش ناکام ہوئی، میزبان ملک ماریشیز نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دے دی.
ماریشیز کا پہلا گول ویلینو جرمی رابرٹ نے 53ویں منٹ میں کیا جبکہ ایشلے نزیرا نے 63ویں منٹ میں ماریشیز کادوسرا گول اسکور کیا،
تاہم پاکستان کے موسی خان کے اون گول نے اسکور ماریشیز کے حق میں تین صفر کیا،ٹورنامنٹ میں پاکستان اگلا میچ کینیا کے خلاف کھیلے گا۔