پی سی بی کا چئیرمین کون؟ دھینگا مشتی اور جگ ہنسائی بدستور جاری

 

ایڈیٹر ٹاک
محمد اقبال ہارپر

پی سی بی کا چئیرمین کون؟ دھینگا مشتی اور جگ ہنسائی بدستور جاری

ویلڈن پاکستان کرکٹ بورڈ، ریجنل،ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی احسن اقدام

ہاکی میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلۓ، کھیل کی سپورٹ کیلۓ ڈی ایچ اے میدان میں آ گئ

پی ایچ ایف کو مالی مسائل سے نکالنے کیلۓ سیکرٹری حیدر حسین سید کی کوششیں رنگ لے آئیں فیڈریشن کے خزانے میں تین کروڑ روپے کا اضافہ

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اصل حکمران کون ہو گا اس کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا،حالیہ ملکی سیاسی صورت حال جس طرح گھمبیر ہو چکی ہے اور جتنی ٹینشن بڑھ چکی ہےاس ہائی وولٹیج سیاسی درجہ حرارت میں چیئرمین پی سی بی کی تقرری ہر قسم کی بحثوں میں ٹاپ ٹرینڈ بن چکی ہے اس کیلۓ دو بڑی سیاسی پارٹیوں نے پی ڈی ایم کے اتحاد کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی ذکاء اشرف اور مسلم لیگ ن نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی انتخاب کیلیۓ اپنے اپنے محاذ پر ڈٹی ہوئی ہیں۔اطلاعات اور زمینی حقائق کے مطابق زکاء اشرف بہت زیادہ مضبوط امیدوار ہے اور اس حقیقت سے بھی انکار ممکن نہیں کی میاں نواز شریف کم از کم اس معاملے میں آصف زرداری کی ناراضگی مول نہیں لے سکتے اور آخ کار نجم سیٹھی کی قربانی دینی ہی پڑے گی،دوسری طرف سیاست میں کچھ بھی ہو سکتا ہے

 

قارئین کرام اب آتے ہیں ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کی طرف، تقریبا چار سال کے عرصہ کےبعد ایسوسی ایشنز اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہونے جا رہی ہے یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے اور کرکٹ کے حلقوں میں پی سی بی کے اس اقدام کو بہت سراہا جا رہا ۔یاد رہے چار سال سے ڈومیسٹک کرکٹ کی رونقیں تقریبا ختم ہو کر رہ گئ تھیں کرکٹ دشمنوں نے تقریبا اڑھائی تین سو ٹیموں کو ختم کر دیا ان کی جگہ صرف 6 ٹیمیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتی رہیں وہ بھی جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا والی صورت حال تھی یہ بھلا ہو موجودہ حکومت کا جنہوں نے آتے ہی پی سی بی کا سابق آئین بحال کیا آئین بحال ہوتے ہی ملک بھر کی سٹی،ڈسٹرکٹس اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز بھی بحال ہو گئیں۔جس سے کرکٹ کے مایوس حلقوں میں یک دم خوشی کی لہر دوڑ گئی ،اب ملک کی تقریبا 99٪ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات مکمل ہو چکے ہیں اور سب کی سب ایسوسی ایشنز ڈومیسٹک کرکٹ کا اسٹیج سجانے کیلۓ بلکل تیار ہیں۔

 

قارئین محترم اب آتے ہیں ہاکی کی طرف،پاکستان ہاکی نے "زیرو میٹر” سے کامیابی کی طرف سفر کا آغاذ کر دیا ہے خدا کرے یہ سفر اسی طرح جاری رہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انر جیٹیک سیکریٹری حیدر حسین سید پاکستانی ہاکی کی بہتری اورفیڈریشن کو مالی مسائل سے نکالنے کیلۓ اپنی فل سپیڈ سے کمر بستہ ہیں آخری اطلاعات تک ان کو کافی کامیابی ملی ہے اور پی ایچ ایف کے خزانے میں تقریبا تین کروڑ کا اضافہ ہوا ہے قطرے قطرے سے ہی دریا بنتا ہی امید ہے پی ایچ ایف جلد ہی مالی مشکلات سے نکل آۓ گی، دوسری طرف ڈی ایچ اے پاکستان ہاکی کی بہتری کیلۓ میدان میں آ چکی ہے ڈی ایچ اے کے ذمہ داران نے ہاکی کے کھیلاڑیوں خاص طور پر جونئر کھلاڑیوں کی بھرپور تربیت کیلۓ سٹیٹ آف دی آرٹ ڈی ایچ اے ہاکی ایرینا کے دروازے پی ایچ ایف کیلۓ کھول دیۓ ہیں ڈی ایچ اے ہاکی کے فروغ کیلۓ بہت سنجیدہ ہے

 

اور ڈی ایچ اے اور پی ایچ ایف کے آفیشلز کے درمیان بہت سارے معاہدے اور ایم او یوز سائن ہونے ہیں ان کے دیکھا دیکھی اور ادارے بھی ہاکی کو سنبھالا دینے کیلۓ ضرور آئیں گے۔ دوسری طرف پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی جونئیر کھلاڑیوں کی تربیت کیلۓ ڈی ایچ اے کے آفیشلز کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں،ڈی ایچ اے ہاکی ایرینا کے ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ ٹریننگ کرنل(ر)عمر صابر کو جونئر ورلڈ کپ کیلۓ ٹیم مینجراور کیمپ کمانڈنٹ مقرر کر دیا ہے ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلۓ جونئیر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہو چکا ہے۔

 

 

 

error: Content is protected !!