انٹر مدارس ضم کھیلوں کے مقابلے، سیکرٹری سپورٹس خیبر پختونخواہ کا لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کا دورہ
ڈی جی سپورٹس و ضم اضلاع کے سپورٹس ڈائریکٹرنے انتظامات کے حوالے سے سیکرٹری سپورٹس کو آگاہ کیا
پشاور..ضم اضلاع سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام اگلے ہفتے پشاور میں ہونیوالے انٹر مدارس مقابلوں کی افتتاحی تقریب پشاور میں منعقد ہوگی
اس سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سیکرٹری سپورٹس خیببر پختونخواہ سمیت ڈی جی سپورٹس و ضم اضلاع سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر پیر عبداللہ اور دیگر حکام نے پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیا
جہاں پر سیکرٹری سپورٹس خیبر پختونخواہ کو افتتاحی کی متوقع جگہ سے آگاہ کیا اور بتایا گیا کہ انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہیں اورانٹرمدارس کی افتتاحی تقریب میں آنیوالے افراد کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہیں.
بعد ازاں انہوں نے کھلاڑیوں سمیت انٹر مدارس کی افتتاحی تقریب میں بیٹھنے کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا اور ڈی جی سپورٹس نے بھی اس حوالے سے آگاہ کیا.