وزارت خارجہ اور داخلہ نے پاکستانی فٹبال ٹیم کو ہندوستان کا دورہ کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

 

 

وزارت خارجہ اور داخلہ نے پاکستانی فٹبال ٹیم کو ہندوستان کا دورہ کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

 

پاکستان فٹبال ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے بھارت جانے کی اجازت دے دیدی ہے، دونوں وزارتوں کی جانب سے پاکستان فٹبال ٹیم کو این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔

 

پاکستان فٹبال ٹیم ساف چیمپئن شپ 2023 ء کھیلنے ماریشیس سے بھارت روانہ ہوگی۔پاکستان فٹبال ٹیم 18 جون کو ماریشس سے بھارت کے شہر بنگلور روانہ ہوگی۔

 

ساف چیمپئن شپ 21 جون سے 4 جولائی تک بنگلور میں منعقد کی جائے گی۔ پا کستان فٹبال ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ماریشیس میں موجود ہے۔

 

 

 

تعارف: News Editor