لنکا پریمیئر لیگ میں 10 پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخاب

 

سری لنکا پریمیئر لیگ کےچوتھے ایڈیشن کےلیے  پلیئرز آکشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے

جس میں  پاکستان کے 13 کرکٹرز 31  جولائی سے 22 اگست تک ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔

لنکا پریمیئر لیگ کیلئے 3 کھلاڑیوں نے پری آکشن سائننگ کی تھی، 10 کھلاڑیوں کا آکشن میں انتخاب کرلیا گیا۔

 

بی لوو کینڈی کی ٹیم  نے محمد حسنین کو 34 ہزار ڈالرز  اور آصف علی کو 30 ہزارڈالرز، محمد حارث کو 20 ہزار اور عامر جمال کو 10 ہزار ڈالرزمیں منتخب کیا گیا ہے ۔فخر زمان نے بی لوو کینڈی کی ٹیم کے ساتھ پری آکشن معاہدہ سائن کیا ہوا ہے۔

 

جافنا کنگز کی ٹیم کے لیے شعیب ملک  50  ہزار ڈالرز اور زمان خان 30 ہزارڈالرز میں منتخب کرلیےگئے۔شاہنواز داہانی کو دمبولا اورا ٹیم نے 20 ہزار ڈالرز میں حاصل کرلیا۔

 

کولمبو اسٹرائیکر نے افتخار احمد کو 50 ہزار ڈالرز میں حاصل کرلیا ہے۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض 40 ہزارڈالرز اورمحمد نواز 30 ہزار ڈالرز میں کولمبو کا حصہ بنے جب کہ کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نےکولمبو سےپری آکشن معاہدہ سائن کیا تھا۔

 

 

تعارف: News Editor