چترال کے علاقہ مروۓ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فری سٹاٸل پولو پلیر اویس ایوبی گھوڑہ بدک جانے سے دریاے چترال کی بےرحم موجوں کی نذر ہوگیا
شندور پولو فیسٹیول سے قبل ال چترال پولو ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد شندور پولو فسٹیول کے لٸے کھلاڑیوں کا چناو کرنا ہے بدقسمت نوجوان کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا اور اس فانی دنیا سے کوچ کرگٸے۔
دریا میں طغیانی کے باعث تاحال ریسکیو کے غوطہ خور نوجوانوں نے لاش کو تلاش کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے تاہم وہ کوششوں میں مصروف ہیں۔ حکومت اس کو ایک عام حادثہ سمجھ کر سردخانہ میں نہ ڈالے
بلکہ چترال میں پولو کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوے اس نوجوان کے خاندان کی بھر پور مالی معاونت کرے بصورت دیگر والدین اپنے بچوں کو فری سٹاٸیل پولو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اس طرح اس علاقے کا تاریخی کھیل متاثر ہوگا۔