بلوچستان میں ہونے والے وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جو کہ بلوچستان میں خضدار سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں واپسی پر ہاکی آفیشلز کی ٹرہفک حادثے میں شہادت کے بعد روک دیا گیا تھا.
مزکورہ پروگرام کو مکمل کیا جارہا ہے. وزیر اعظم کی معاون خصوصی شیزہ فاطمہ خواجہ کی خصوصی ہدایت پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے کو آرڈینیٹر ارسلان نے بلوچستان کے ہاکی شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی.انہیں حکومت کی جانب سے شہداء کے لواحقین کی داد رسی کیلئے معاوضے اور بچوں کہ تعلیمی اخراجات کے حوالے سے کوششوں سے آگاہ کیا.
ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے کو آرڈینیٹر ارسلان احمد نے کہا کہ ہم انشاء اللہ پی ایچ ایف اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر ہاکی شہداء کے مشن کو آگے لیکر جائیں گے.ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو مکمل کریں گے.وزیر اعظم کے معاون خصوصی شیزہ فاطمہ خواجہ کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان شہداء لواحقین سے ملنے آیا ہوں انشاء اللہ بہت جلد شہداء کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کردی جائے گی. پی ایچ ایف کے ساتھ ملکر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو کامیاب بنائیں گے.
پی ایچ ایف کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے کہا کہ بلوچستان ہاکی شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا.انکے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے مشاورت سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے. مزکورہ پروگرام کی تکمیل کیلئے پی ایچ ایف ٹیکنیکل معاونت فراہم کرے گی جبکہ فناننشل اخراجات ایچ ای سی برداشت کرے گی.ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے مثبت نتائج سامنےآئیں گے. کھیلوں کہ تاریخ میں سب سے بڑی 92 کروڑ کی رقم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے مختص کی ہے جو کہ ہاکی مستقبل کیلئے خوش آئند ہے.
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے وائس پریذیڈنٹ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے شہداء نے قربانی دی ہے.اس نیک کام کی ادائیگی کے دوران ہاکی آفیشلز شہید ہوئے تھے انکے لواحقین کی دادرسی نہایت ضروری ہے. ہم شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے.ٹیکنیکل طور پر پی ایچ ایف بھرپور ساتھ دے گی جبکہ فناننشل حوالے سے ایچ ای سی تمام معاملات دیکھے گا.
واضع رہے ماہ اکتوبر 2022 میں بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے آفیشلز مجاہد اسلام بٹ,میر علی کرد, عبدالرحیم درانی اور امتیاز شاہ وزیر اعظم کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے بعد خضدار سے کوئٹہ آرہے تھے جو دوران سفر ٹرہفک حادثے میں شہید ہوگئے تھے.