پاکستان کی پانچ ملکی باسکٹ بال چیمپٸین شپ میں فتوحات کا سلسلہ جاری

 

پاکستان کی پانچ ملکی باسکٹ بال چیمپٸین شپ میں فتوحات کا سلسلہ جاری

گرین شرٹس مالدیپ کے بعد بھوٹان کیخلاف بھی فاتح ،

پاکستان آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیش کیخلاف مدمقابل ہوگا

 

پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپٸین شپ میں پاکستان کی شاندار کامیابی ، مالدیپ کے بعد گرین شرٹس نے بھوٹان کو بھی شکست دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق مالدیپ کے شہر مالے میں جاری پانچ ملکی ٹورنامنٹ کے لیگ راونڈ کے تیسرے میچ میں گرین شرٹس نے بھوٹان کیخلاف 53-76پواٸٹس سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستانی پلیٸرز نے میچ میں بھوٹان کیخلاف شاندار کھیل کیا ۔ زین الحسن خان نے21،کپتان شہباز علی 15، عمیر جان نے 12 پواٸنٹس سکور کرتے ہوے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔قبل ازیں چیمپٸین شپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نےمیزبان مالدیپ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 63-65پواٸنٹس سے شکست دیکر اپ سیٹ کیا۔ گرین شرٹس نے میچ میں شاندار کھیل پیش کیا

 

اور میچ کے آغاز پر ہی میزبان ٹیم کےخلاف دباو بڑھاے رکھا۔ ہاف ٹاٸم تک پاکستان کو 34کے مقابلے میں 40پواٸنٹس سے سبقت حاصل رہی۔ میچ کے آخری لمحات میں پاکستانی کھلاڑیوں کے شاندار ڈیفنس کی بدولت گرین شرٹس نے63پواٸنٹس کے مقابلے میں 65پواٸنٹس سے شسکت دیکر اہم میچ میں کامیابی اپنے نام کی۔

پاکستان کی طرف سے زین الحسن خان نے 22، ضیا الرحمن 15، عماد احمد نے13 پواٸنٹس سکور کٸے۔قومی باسکٹ بال ٹیم سات سال کے بعد کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے۔

چیمپٸین شپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیپال کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔پاکستان آخری لیگ میچ میں کل بنگلہ دیش سے مدمقابل ہوگا

 

error: Content is protected !!