سُہیل طالب (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں الشہزاد کرکٹ کلب کی کامیابی.

 

 

سُہیل طالب (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں الشہزاد کرکٹ کلب کی کامیابی.

گُڈ لک کرکٹ کلب کو شکست کا سامنا علیم خان کی تباہ کن باؤلنگ.

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فیڈرل اسپورٹس کے سی سی اے زون دو کے زیراہتمام منعقدہ سہیل طالب (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں الشہزاد کرکٹ کلب نے گُڈ لک کرکٹ کلب کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراونڈ گلبرگ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ گڈ لک کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 29۰5 اوورز میں 189 رنز بناکر آوٹ ہوگئی اکبر خان نے 67 رنز اور عاطف خان نے 51 رنز اسکور کئے الشہزاد کرکٹ کلب کے علیم خان نے تباہ کُن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ صرف 33 رنز دے کر سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

جواب میں الشہزاد کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 192 رنز 26 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ہجرت اللّہ نے 52 رنز ، حبیب علی جیلانی نے 49 رنز اور کبیر احمد نے 37 رنز اسکور کئے گُڈ لک کرکٹ کلب کے امین علی اور عمر بہادر نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض عقیل عادل اور زاہد اقبال نے سرانجام دئیے جبکہ خیام مصطفٰے آفیشل اسکورر تھے۔

 

 

تعارف: News Editor