ضلع مہمند، حلیمزئی ٹیلنٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کسئی کلب نے جیت لیا۔

 

 

ضلع مہمند، حلیمزئی ٹیلنٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کسئی کلب نے جیت لیا۔

 

فائنل میچ کے دوسرے ہاف میں کسئی کلب نے مسلسل تین گول کرکے غلنئی کلب کوہرادیا۔

مقامی عمائدین نے انعامات تقسیم کئے۔

 

تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی میں سی سی اے اور مقامی کھلاڑیوں نے اپنی مددآپ کے تحت حلیمزئی ٹیلنٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔

میاں منڈی بازار کے نزدیک کسئی کلے گراونڈ پر کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ میں تحصیل حلیمزئی کے 9 ٹیموں نے حصّہ لیا۔ فائنل میچ گزشتہ روز غلنئی فٹبال کلب اور کسئی فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا۔

جس میں کسئی کلب نے 3 گول کرکے مقابلہ تین صفر سے جیت لیا۔ تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی حاجی سلطان سید، حاجی جان سید، سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کامران خان،حاجی رازمحمد خویزئی، جمعرازخان، شکیل خان،

اسحاق خان، قادر خان ,ڈاکٹر عادل ، میاں عبدالغفار، حکیم سید اور تراب خان نے ونر ٹیم کپتان وجاہت سعید، رنراپ ٹیم کے کپتان زربادشاہ اور ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں جنید خان، شمس مہمند اور دیگرکو ٹرافیاں دی۔

اورضلع مہمند میں فٹبال ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔

 

 

error: Content is protected !!