“معزز بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی”

 

“معزز بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی”
عنایت خان اچکزئی اسپورٹس ایکٹوسٹ

18 اگست 2012 کو بلوچستان ہائی کورٹ کےاس وقت کے چیف جسٹس جناب قاضی فائز عیسی نے C.P No.242/2014 میں ایوب سٹیڈیم کوئٹہ کی زمین پر قبضے کے خلاف تفصیلی فیصلہ جاری کیا

لیکن آج معزز عدالت کے اس فیصلے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جسکا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے (۱) ایوب سٹیڈیم میں واقع سکواش کورٹ کے پچھلے حصے پر تعمیرات جاری ہے

اس زمین پر تعمیرات کے علاوہ واٹر سپلائی سکیم کا کام بھی ہوا ہے (۲) یوتھ ہال کے changing room کو سابق ڈائریکٹر یوتھ آفئیرز اعجاز علی کے کہنے پر گھر میں تبدیل کر دیا گیا

(۳) یوتھ ہاسٹل کے ساتھ واقع ایوب سٹیڈیم کوئٹہ کی زمین پر بھی تعمیرات قائم کرکے ان مکانات کو رہائشی مقاصد کے لئے استعمال کرنا شروع کیا گیا اور ان مکانات میں رہائش پزیر افراد سے ہاؤس ریکویزیشن بھی نہیں کاٹا جارہا

(۴) یوتھ ہاسٹل کے کمروں کو ایک حاضر سروس پولیس ایس ایچ او کے کنٹرول میں دیا گیا ہے۔ اس بارے میں عنقریب بلوچستان ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی توجہ معزز بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی جانب تحریری طور پر مبذول کراونگا ۔

 

 

error: Content is protected !!