پشاور…کھلاڑیوں اور ملازمین کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے شروع کردیا

کھلاڑیوں اور ملازمین کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے شروع کردیا

 

پشاور…خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے کھلاڑیوں اور ملازمین کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا ہے اور سولہ جولائی 2023 تک تمام کھلاڑیوں اور ملازمین کو صوبہ بھر کے تمام کھلاڑیوں اور ملازمین کو آن لائن رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں

ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام اس آن لائن رجسٹریشن میں ملازمین کیلئے علیحدہ جبکہ کھلاڑیوں کیلئے علیحدہ فارم بنائے گئے ہیں جہاں پر کھلاڑی اپنا نام ، ولدیت ، کھیل، عمر ، قد اور شوز کے سائز سمیت اپنی لوکیشن اورکھیلوں میں اپنی پوزیشن کا بھی اندراج کرسکیں گے

اسی طرح سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ملازمین بھی اس سرکاری ویب سائٹ پر اپنی مدت ملازمت سمیت تما م معلومات خود فراہم کریں گے جس میں ڈیلی ویج ، پراجیکٹ ملازمین سمیت مستقل ملازمین بھی شامل ہیں .
اس اقدام سے نہ صرف کھلاڑیوں کی صحیح تعداد سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کو آن لائن میسر آسکیں گی بلکہ ملازمین کی صحیح صورتحال بھی سامنے آسکے گی کیونکہ صوبے کے مختلف کمپلیکسز میں ملازمین کی صحیح تعداد کا اندازہ کسی کو نہیں اور سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں سمیت دیگر بھرتیوں کا صحیح ریکارڈ بھی سامنے آسکے گا.

کھلاڑیوں کیلئے آن لائن ممبرشپ http://sports.kp.gov.pk/account/memberregister لنک دیا گیا ہے جبکہ ملازمین اپنا لائن بائیو ڈیٹا http://sports.kpk.gov.pk پر دے سکیں گے.

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ ریٹائرڈ کیپٹن خالد محمود کے مطابق ہر ایک مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں اور یہ رجسٹریشن سولہ جولائی تک ہے ان کے مطابق پہلی مرتبہ ہونیوالی اس رجسٹریشن کے بعد ملازمین کا صحیح ڈیٹا بھی سامنے آسکے گا جبکہ ہمیں صوبے کے مختلف اضلاع میں کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کا اندازہ بھی ہوسکے گا

ابھی یہ کسی کے پاس معلومات نہیں کہ کس ضلع میں کس کھیل سے وابستہ کھلاڑی زیادہ ہے ان کھلاڑیوں کی رجسٹریشن سے ہمیں مستقبل میں ان جگہوں پر کام کرنے میں بھی آسانی ہوگی

کیونکہ ہم کھلاڑیوں کی مشکلات اور ضروریات کو پیش نظر رکھ کر منصوبہ بندی کرینگے ڈی جی سپورٹس خالد محمود کے مطابق کھلاڑیوں کی آن لائن ممبرشپ سے مینوئل طریقے سے فیسوں کی ادائیگی کا طریقہ کار بھی ختم ہو جائے گا اور تمام پیمنٹ آن لائن ہو جائیگی

جس سے افرادی قوت میں بھی کمی آئیگی اور کام بھی تیز رفتار ہو جائے گا ان کے مطابق مستقبل قریب میں ہم ممبر اور ملازمین کیلئے علیحدہ کارڈز سسٹم بھی متعارف کروائیں گے جس کے ذریعے وہ وہ اپنے متعلقہ کھیلوں کی جگہوں پر جاسکیں گے .اسی طرح ہر کھلاڑی اور ملازم کا اپنا بارکوڈ ہوگا اوراسی کے ذریعے اس کی آنے جانے کا بھی پت چل سکے گا.

 

 

تعارف: News Editor