ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کے بعد افغانستان نے 5 نئے کھلاڑیوں کو طلب کر لیا۔

 

ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کے بعد افغانستان نے 5 نئے کھلاڑیوں کو طلب کر لیا۔

 

افغانستان نے اگلے ماہ بنگلا دیش کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے لیے 19 رکنی توسیعی اسکواڈ میں 5 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔

ان میں فاسٹ بولرز سلیم صافی اور وفادار مومند بھی شامل ہیں۔

 

تین دیگر کھلاڑیوں میں اظہار الحق نوید، فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر عبدالرحمن اور بائیں ہاتھ کے اسپنر ضیاء الرحمان اکبر کو بھی اسکواڈ میں جگہ مل گئی ہے

جو 5، 8 اور 11 جولائی کو چٹاگانگ میں تین ون ڈے میچوں کے لیے بنگلہ دیش کا سفر کریں گے۔

 

 

تعارف: News Editor