پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام: ویمینز ہاکی لیگ ; بینظیر آباد نے لاڑکانہ کو 6 گول سے شکست دیدی

 

 

پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام: ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے تحت صوبی سندھ کی ویمینز ہاکی لیگ کا آغاز

ہائیرایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن نے فضا میں سبز و سفید غبارے بلند کرکے لیگ کا افتتاح کیا

پہلے روز کراچی ریجن کا عمدہ کھیل حیدرآباد کو 13 گول سے شکست دیدی، صائمہ غلام کی ڈبل ہیٹ ٹرک، کپتان دعا خان نے چار گول اسکور کئے

بینظیر آباد نے لاڑکانہ کو 6 گول سے شکست دیدی، عمارہ نے ہیٹ ٹرک سمیت چار گول کیے

 

کراچی : پرائم منسٹرز ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے تحت صوبہ سندھ کی ویمینز ہاکی لیگ کا آغاز ہوگیا،اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں منعقدہ تقریب میں ہائیرایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن نے رنگارنگ تقریب کا افتتاح کیا، اس موقع پر رنگ برنگے غبارے فضامیں بلند کیے گئے. پہلے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی ریجن کی ٹیم نے صائمہ غلام کی ڈبل ہیٹ ٹرک کی بدولت حیدرآباد کو 13-0 گول سے شکست دیدی، صائمہ غلام نے ڈبل ہیٹ ٹرک اسکور کی، انھوں نے مجموعی طور پر چھے گول اسکور کیے۔ ٹیم کی کپتان دعا خان نے ہیٹ ٹرک سمیت چار گول کیے جبکہ مقدس رفیق نے دو اور اقراء اقبال نے ایک گول کیا. دوسرے میچ میں بینظیر آباد نے لاڑکانہ ریجن کو 6 گول سے ہرادیا انکی جانب سے عمارہ نے ہیٹ ٹرک سمیت چار گول اسکور کئے جبکہ مشال اور مناحل نے ایک، ایک گول اسکور کیا.

 

مہمان خصوصی جاوید علی میمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کی صوبی سندھ کی ویمینز ہاکی لیگ سے ملک کو نیا ٹیلنٹ ملے گا۔ ویمینز اور مینز ہاکی کے مقابلے ایک ہفتے تک جاری رہیں گے، کھلاڑیوں کو بہترین رہائش کیساتھ یومیہ الائونس اور ہاکی کی مکمل کٹ فراہم کی گئی تاکہ کھلاڑی بہتر انداز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکیں،

انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ کی خواہش ہے کہ بنیادی سطح سے ہر کھیل کا ٹیلنٹ سامنے آئے اسی ویژن کے تحت پورے ملک میں کھیلوں کا جال بچھادیا ہے، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس پر خاص توجہ ہے. سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار ریٹائرڈ کموڈور سید سرفراز علی نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی میں نصابی سرگرمیوں کیساتھ کھیلوں کو بھی خاص توجہ دی جاتی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ہماری جامعہ میں 16 کھیلوں کی ٹیمیں موجود ہیں جس کا کریڈٹ ہمارے اسپورٹس ڈائریکٹر مبشر مختار کو جاتا ہے. اس موقع پر مبشر مختار، اولمپیئن سمیر حسین ، محمد علی خان نے بھی خطاب کیا.

اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر گلفراز احمد خان، جاوید اقبال بیگ، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اکبر قائمخانی، پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ کے پراجیکٹ منیجر عدنان سعید، میڈیا منیجر ذکی عباس، نعمان الدین، معروف اینکر یحییٰ حسینی اور ہاکی کے قومی و بین الاقوامی کھلاڑی بھی موجود تھے. ایونٹ میں جمعرات 22 جون کو دو میچز کھیلے جائینگے. پہلا میچ کراچی بمقابلہ لاڑکانہ صبح نو بجے جبکہ دوسرا میچ سکھر اور بینظیر آباد کے درمیان صبح ساڑھے دس بجے کھیلا جائیگا.

 

 

error: Content is protected !!