مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے لیے پاکستان شاہینز کا اعلان۔

 

مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے لیے پاکستان شاہینز کا اعلان۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث ٹیم کی قیادت کریں گے-

وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ میں حصہ لینے والی پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

یہ ٹورنامنٹ 14 سے23 جولائی تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہونگی اور اس میں مجموعی طور پر پندرہ میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان شاہینز کو گروپ اے میں انڈیا اے، نیپال اور سری لنکا اے کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں افغانستان اے، اومان، بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

محمد حارث پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور نو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اور وہ پہلی مرتبہ پاکستان شاہینزکی قیادت کریں گے۔

 

محمد حارث کی قیادت میں 15رکنی ٹیم کا اعلان بھی کردیاگیا ہے۔

ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ محمد حارث ِ( کپتان وکٹ کیپر ) ( پشاور ) ۔ عمیر بن یوسف ( نائب کپتان ) ( کراچی ) ۔ عماد بٹ ( سیالکوٹ ) ۔ارشد اقبال( صوابی ) حسیب اللہ ( کوئٹہ ) کامران غلام ( پشاور ) مہران ممتاز ( راولپنڈی ) مبصر خان ( اسلام آْباد) محمد وسیم جونیئر ( جنوبی وزیرستان ) قاسم اکرم ( لاہور ) صاحبزادہ فرحان ( چارسدہ ) صائم ایوب ( کراچی) شاہنواز دھانی ( لاڑکانہ ) سفیان مقیم ( آزاد جموں کشمیر) اور طیب طاہر ( گجرات )

ریزرو کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، محمدعباس آفریدی، محمد جنید اور روحیل نذیر شامل ہیں۔

محمد حارث کے علاوہ سات دیگر کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں ان میں ارشد اقبال ( ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) کامران غلام ( ایک ون ڈے انٹرنیشنل ) محمد وسیم جونیئر ( دو ٹیسٹ۔ چودہ ون ڈے انٹرنیشنل اور ستائیس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) ۔صاحبزادہ فرحان ( تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) صائم ایوب ( آٹھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) شاہنواز دھانی ( دو ون ڈے انٹرنیشنل اور گیارہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) اور طیب طاہر ( تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) شامل ہیں۔

پاکستان شاہینز کے کرکٹرز تین جولائی کو لاہور میں جمع ہونگے جہاں وہ چار جولائی سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کیمپ میں حصہ لیں گے۔ٹیم بارہ جولائی کو سری لنکا پہنچے گی۔

 

پاکستان شاہینز کا شیڈول اس طرح ہے۔

14جولائی ۔ بمقابلہ نیپال۔
16 جولائی۔ بمقابلہ انڈیا اے ۔
18جولائی ۔ بمقابلہ سری لنکا اے۔

 

 

تعارف: News Editor