ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور سرسید یونیورسٹی کے تحت اولمپک ڈے منایا گیا

 

ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور سرسید یونیورسٹی کے تحت اولمپک ڈے منایا گیا

 

سابق ہاکی اولمپیئنز و انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے سجی تقریب میں قومی پرچم کے رنگ سے سجے غبارے فضاء میں بلند کرکے تقریب کا آغاز کیا گیا

ہائیرایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

 

 

کراچی : سرسید یونیورسٹی اور ہائیرایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں اولمپک ڈے منایا گیا، اولمپک ڈے تقریب کے مہمان خصوصی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن تھے پاکستان کے رنگوں سے سجے غبارے فضاء میں بلند کرکے تقریب کا آغاز کیا گیا.

اس موقع پر اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کی گرلز اینڈ بوائز ہاکی ٹیموں کے درمیان ہاکی میچز کا انعقاد بھی کیا گیا، بوائز کے میچ میں اولمپیئن اصلاح الدین الیون نے اولمپیئن اختر الاسلام الیون کو 2 گول سے شکست دیدی جبکہ گرلز کے میچ میں بیگم اسماء علی شاہ الیون نے فاطمہ جناح الیون کو 3 گول سے ہرادیا.. اس موقع پر ہائیرایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن کا تعارف کھلاڑیوں سے کروایا گیا

انہوں نے اپنے خطاب میں اولمپک ڈے کی اہمیت پر روشنی ڈالی انکا کہنا تھا کہ 23 جولائی کو پوری دنیا میں اولمپک ڈے منایا جاتا ہے پاکستان میں بھی آج پھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے اور ایچ ای سی اولمپک چارٹرڈ کے تحت اس دن کو منارہی ہے پاکستان نے اولمپک مقابلوں میں سب سے زیادہ 8 میڈلز ہاکی کے کھیل میں حاصل کئے ہیں، تین مرتبہ گرین شرٹس نے گولڈ میڈلز جیت کر پاکستان کو پوری دنیا میں شناخت دی، ہاکی کی کامیابی کو مدنظر رکھ کر ہی آج ایچ ای سی نے سرسید یونیورسٹی کے اشتراک سے میچز کا انعقاد کیا یے اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر اپنا کھویا ہوا مقان دوبارہ حاصل کریگا. اولمپیئن وسیم فیروز نے کہا کہ اولمپک ڈے پر ہاکی کے مقابلوں کے انعقاد سے ایچ ای سی کی قومی کھیل سے محبت کا انداز بخوبی لگاسکتے ہیں ایچ ای سی حکومت کیساتھ ملکر پورے ملک سے پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے کھلاڑیوں کو تلاش کررہی ہے جس کے مستقبل میں حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئینگے.

2000 ء سڈنی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اولمپیئن سمیر حسین نے کہا کہ 1960 میں پاکستان نے پہلا اولمپک گولڈ بھی ہاکی کے کھیل میں ہی حاصل کیا تھا اور اسکے بعد پاکستان نے مزید 2 گولڈ، سلور اور برانز میڈل حاصل کئے. ہماری کوشش ہونی چاہیے

کہ اس دن ہم اپنے قومی کھیل کی زیادہ سے زیادہ پروموشن کریں ہر سطح پر مقابلوں کا انعقاد کریں. تقریب میں سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی احتشام وارثی، محمد علی خان، مبشر مختار، پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عدنان سعید اور میڈیا مینجیر ذکی عباس، لطافت حسین شاہ، زاہد غفار ، نعمان الدین، سید آل حسن ،گلفراز احمد خان، سید عظمت پاشا، سید صغیر حسین، اسد ظہیر اور دیگر بھی موجود تھے، بعد ازاں مہمان خصوصی نے ہاکی اولمپیئنز اور دیگر مہمانان گرامی کو سندھی اجرک پہنائی اور یادگاری شیلڈز ہیش کیں.

 

 

 

error: Content is protected !!