قراقرم انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگا۔ 

 

 

گلگت کے لالک جان اسٹیڈیم میں قراقرم انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا  آغاز ہوگا۔

باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت 10 ملکوں کے 13 کھلاڑی حصہ لے رہےہیں، جن میں برطانیہ، تنزانیہ،جرمنی، افغانستان، نائجیریا، فلپائن کے باکسرز شامل ہونگے، اس کے علاوہ انڈونیشیا، تھائی لینڈاور متحدہ عرب امارات کے باکسرز بھی شرکت کریں گے۔

 

چیمپئن شپ کا اہم مقابلہ ایشین بوائے عثمان وزیر اور تنزانیہ کے باکسر کے درمیان ہوگا۔ عثمان وزیر 24 جون کو تنزانیہ کے باکسر فکیری سلیم سے مقابلہ کریں گے۔عثمان وزیر ورلڈ یوتھ ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں مقابلہ کریں گے۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!