پاکستانی فٹ بال ٹیم کویت سے شکست کے بعد ساف چیمپئن شپ سے باہر ہوگئی ہے ۔
بھارتی شہر بنگلورو میں کھیلے گئے گروپ اے کے اہم میچ میں کویت نے پاکستان میں 4کے مقابلے میں صفر گول سےشکست دے دی ، کویت نے ٹیم کھیل کے شروع سے ہی پاکستان پر حاوی رہی ۔
دسویں منٹ میں حسن ال اینیزی نے گول کرکے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی، مبارک ال فنینی نے 17ویں منٹ میں ٹیم کی برتری کو ڈبل کیا اور پہلے ہاف کے اختتامی لمحات سے قبل
اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کرکے کویت کو 0-3 کی برتری دلادی، میچ کا چوتھا گول نصیر الراشدی نے کھیل کے 70ویں منٹ میں سکور کیا۔