یوتھ باکسنگ ورلڈ چیمپئن شپ عثمان وزیر نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرلیا

 

 

یوتھ باکسنگ ورلڈ چیمپئن شپ عثمان وزیر نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرلیا

ٹائٹل چیلنجز تنزانیہ کے باکسر کو شکست دی۔عثمان وزیر کی جیت پرلالک جان شہید اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ۔۔ عثمان وزیر نے اپنی فتح پاک فوج کے شہداء کے نام کر دی

پاکستان کے پہلے یوتھ ورلڈ چیمپئن قومی باکسر عثمان وزیر اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے، عثمان وزیر نے ٹائٹل چیلنجز تنزانیہ کے باکسر فقیری سلیم کو شکست دی،ججز نے مشترکہ طور پر پوائنٹس کی بنیاد عثمان وزیر کو فاتح قرار دیا۔

آٹھ راونڈ پر مشتمل ورلڈ ٹائٹل فائٹ کےپہلے 6 راونڈز میں تنزانین حریف نے عثمان وزیر کو سخت ٹف ٹائم دیا،آخری دو راونڈ میں عثمان وزیر کے تابڑ توڑ حملوں نے حریف باکسر کو بے بس کر دیا۔ عثمان وزیر کی جیت پرلالک جان اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی بڑی تعداد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ عثمان وزیر نے اپنی فتح پاک فوج کے شہداء کے نام کر دی

عثمان وزیر گیارہویں انٹرنیشنل فائٹ میں فاتح قرار پائے جو گیارہ صفر کے سکور کے ساتھ اب تک ناقابل شکست ہیں۔

 

 

تعارف: News Editor