آئی سی سی نے ورلڈ کپ ٹرافی کے دورے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی ٹور 2023 کا آغاز کیا جارہا ہے۔ یہ ٹرافی کئی ممالک کا دورہ کرے گی جس میں بڑے پیمانے پر شائقین کو چمچماتی ٹرافی دیکھنے کا موقع میسر آئے گا۔
ٹرافی ٹور کا 2023 ایڈیشن اب تک کا سب سے بڑا ہوگا، جس سے شائقین کو دنیا بھر کے مختلف ممالک اور شہروں میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔
27 جون سے شروع ہونے والی آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کویت، بحرین، ملائیشیا، امریکا، نائجیریا، یوگنڈا، فرانس، اٹلی، ریاستہائے متحدہ امریکا اور میزبان ملک بھارت سمیت دنیا کے 18 ممالک کا سفر کرے گی۔
ٹرافی کا دورہ بھارت میں 27 جون سے شروع ہوگا، دنیا بھر کا سفر کرے گا اور پھر 4 ستمبر کو میزبان ملک واپس آئے گا۔ 31 جولائی سے 4 اگست تک ٹرافی کی پاکستان میں رونمائی کی جائے گی۔