پی ایچ ایف نے شاندار کارکردگی دکھانا شروع کردی ‘

 

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری لانے سمیت بین الاقوامی میں شاندار کارکردگی دکھانا شروع کردی ہے۔

 

حالیہ ایونٹس میں جونیئر ایشاء کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے سمیت جونیئر ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے والی پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم سلور میڈل کے ساتھ پاکستان لوٹی۔

 

جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو بہتر بنانے کیلئے پی ایچ ایف کی جانب سے بحیثیت ٹیم کنسلٹنٹ معروف ہاکی کوچ رویلمنٹ آلٹمنس کی خدمات حاصل کی گئیں.

جس کے بعد پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے اومان کے شہر صلالہ میں جونیئر ایشیاء کپ میں بہترین ہرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا.

اسکے علاوہ پی ایچ ایف کے زیر اہتمام ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ایونٹ کی تیاریوں کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں.9 جولائی تا 18 جولائی چوتھا چیف آف نیول سٹاف کپ لاہور میں منعقد کیا جائے گا. 3 اگست تا 12 اگست بھارت کے شہر چنائے میں ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے سینئر منیجمنٹ کی زیر نگرانی تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری ہے.

اسکے علاوہ چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے تمام صوبائی ایسوسی ایشنز کو کلب لیول پر تیاریوں کی ہداہت جاری کردی ہیں . 15 اگست تا 12 اگست راولپنڈی میں ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ منعقد کیا کئے گا.

24 تا 4 ستمبر عمان کے شہر صلالہ میں مینز اینڈ ویمنز فائیو اے سائیڈ ورلڈ کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان شرکت کرے گا.23 ستمبر تا 8 اکتوبر ایشیئن گیمز چین میں منعقد ہوگا جس میں قومی ٹیم شرکت کرے گی.

پی ایچ ایف کی جانب سے آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک کے ساتھ ممکنہ تواریخ 9 تا 18 اکتوبر کے ساتھ نیشنل سینئر ہاکی چیمپیئن شپ راولپنڈی میں منعقد ہوگی.27 اکتوبر تا 4 نومبر ملائشیا میں کھیلے جانے والا 11واں سلطان جوہر جونیئر مینز ہاکی کپ میں قومی ٹیم شرکت کرے گی.

5 دسمبر تا 16 جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں جونیئر ہاکی ٹیم شرکت کرے گی۔ اس کے علاوہ چیف آف آرمی سٹاف انٹرکلب ہاکی چیمپیئن شپ کا دوسرا ایڈیشن بھی دسمبر میں شیڈول ہے۔

 

 

error: Content is protected !!