کرکٹ ورلڈ کپ ; پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی ‘ وریند سہواگ ۔

 

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر وریند سہواگ نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کی پیش گوئی کردی۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔

وریندر سہواگ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم میچ کون جیتے گا لیکن جس ٹیم نے پریشر ہینڈل کیا وہ ہی کامیاب ہوگا، پہلے کی نسبت بھارت اب پاکستان کیخلاف پریشر ہینڈل کرلیتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ نووے کی دہائی میں پاکستان کی ٹیم اعصاب پر قابو پالیتی تھی، تاہم 2000 کے بعد سے بھارت کی ٹیم اعصاب پر قابو بہتر انداز میں کررہی ہے۔

 

 

تعارف: News Editor