اعظم خان کا کیربیئن پریمیئر لیگ سے معاہدہ ہوگیا ہے۔ 

 

پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کا کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں پرکشش معاہدہ ہوگیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے بیٹے 24 سالہ اعظم خان کو سی پی ایل 2023 کیلئے گیانا ایمیزون واریئرز نے سائن کرلیا ہے۔

نوجوان وکٹ کیپر بیٹر کو گیانا کی جانب سے کھیلنے کے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز ملیں گے جو اس سال کسی بھی پاکستانی کو اس لیگ میں ملنے والی سب سے زیادہ معاوضہ ہے

 

پاکستانی کرنسی میں یہ رقم تقریباً  تین کروڑ 43 لاکھ روپے کے مساوی بنتی ہے۔ اعظم خان اس قبل سی پی ایل میں بارباڈوس رائلز کا حصہ رہ چکے ہیں۔

 

 

 

تعارف: News Editor