بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے سیریز شیڈول ; میچز 20 سے 27 ستمبر کے درمیان ہونگے

 

رواں سال 2023 انڈیا میں ہونیوالے کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ایک سیریز کھیلی جانی ہے اس سیریز میں 3ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

 

انڈیا اور آسٹریلیا کے مابین یہ ون ڈے سیریز ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے بعد کھیلی جائے گی، سیریز میں ون ڈے میچز 20 سے 27 ستمبر کے درمیان ہونگے، ون ڈے میچز کیلئے وینیوز تبدیل ہونگے جن سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے میچز ہونگے وہاں یہ میچز نہیں کھیلے جائینگے۔

 

بھارت کا پہلا ورلڈ کپ میں وارم اپ میچ 29 ستمبر کو انگلینڈ کیخلاف ہے۔

انڈین کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نےکا کہنا ہے کہ انڈیا اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے سیریز نئے میڈیا رائٹس کے مطابق کھیلی جائے گی جن کو رواں سال اگست کے آخر میں حتمی شکل دے جائے گی۔

 

 

تعارف: News Editor