گوجرانوالہ ; تتلےعالی ہاکی لیگ 2023 ہفتہ کو شاندار آغاز ہوگا

 

تتلےعالی ہاکی لیگ 2023 کا کل مورخہ یکم جولاںی بروز ہفتہ کو شاندار آغاز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تتلےعالی گوجرانوالہ ہاکی گراؤنڈ پر ہوگا جس میں پانچ فرنچائز ٹیمیں کنگز پاک پنجاب -پنجاب فاںیٹرز -ولی ٹاںیگرز -نوبل ایگلز اور تتلے کینگروز حصہ لیں گی ۔

پہلے روز دو لیگ میچ کھیلے جاںیں گے
پہلا میچ شام 4.30 بجے کنگز پاک پنجاب اور پنجاب فاںیٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا کنگز پاک پنجاب کے اونر چوہدری صفدر علی گجر آف ماڑی بھنڈراں تحصیل نوشہرہ ورکاں ہیں جبکہ پنجاب فاںیٹرز کے اونر نزیر احمد بھٹی نمبردار ڈاریکٹر پنجاب کالج برانچ تتلے عالی ہیں۔

اسی روز دوسرا لیگ میچ شام 6 بجے ولی ٹاںیگرز اور نوبل ایگلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ولی ٹاںیگرز کے اونر حاجی ثنااللہ اللہ تصدق سیٹھی ولی پیلس میرج ھال تتلے عالی والے جبکہ نوبل ایگلز کے اونر رانا اعجاز احمد خاں مینجنگ ڈائریکٹر نوبل ایمز سکول اینڈ کالج تتلےعالی ہیں۔اس ایونٹ میں پانچویں فرنچائز ٹیم تتلے کینگروز ھے جس کے اونر رانا ذیشان علی وریاہ آف آسٹریلیا ہیں۔

اس ہاکی لیگ کے امپائر پینل میں ملک محمد عرفان آف کنڈن سیان سیالکوٹ -رانا خالد محمود بھٹی آف تتلےعالی اور محمد مصطفی پاک آرمی آف ماڑی بھنڈراں ہونگے جبکہ فیلڈ جیوری میں محمد طارق وسیر آف گوجرانوالہ فیلڈ جیوری جج جبکہ ان کے ساتھ محمد ایوب شمسی آف کامونکی ٹیکنیکل آفیسر اور انکے ساتھ محمد یوسف پاک آرمی آف ماڑی بھنڈراں ٹیکنیکل آفیسر تتلے عالی ہاکی لیگ ہونگے پانچ ٹیموں کے میچ سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونگے

 

میچ جیتنے والی ٹیم کو 3 پوانٹس اور میچ برابر رہنے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو 1-1 پواںنٹ دیا جاے گا۔لیگ میچ جو کہ 5 جولائی کو ختم ہونگے اس میں پواںنٹس ٹیبل پر پہلے اور دوسرے نمبر پر آنی والی ٹیموں کے درمیان پہلی اور دوسری پوزیشن کا رن پڑے گا

 

جبکہ پواںنٹس ٹیبل پر تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیموں کے درمیان تیسرے اور چوتھے نمبر کی فاںٹ ہوگی۔تتلےعالی ہاکی لیگ 2023 کے تمام میچ پرائم ہاکی کلب گوجرانوالہ فیس بک سپورٹس پیج چینل پر براہ راست دیکھاے جاںیں گے ۔

 

 

 

 

تعارف: News Editor