مانٹریال ٹائیگرز بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل جی ٹی ٹونٹی میں فتح کے لئے مضبوط ٹیم ہے : ڈیوڈ واٹمور

 

مانٹریال ٹائیگرز بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل جی ٹی ٹونٹی میں فتح کے لئے مضبوط ٹیم ہے : ڈیوڈ واٹمور

 

برامپٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)مانٹریال ٹائیگرز کے کوچ ڈیو واٹمور کو اپنی ٹیم پر اعتماد ہے کہ وہ شائقین کرکٹ کو مایوس نہیں کرے گی اور مانٹریال ٹائیگرز جی ٹی 20 کے سیزن 3 میں پہلے سے کہیں زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
مانٹریال ٹائیگرز 21 جولائی کو ٹرافی کی مہم شروع کرے گی جہاں وہ بریمپٹن کے سی اے اے سینٹر میں نئے ٹیم سرے جیگوارز کے مدمقابل ہوگی۔

لیگ کے گزشتہ دو دو ایڈیشنز میں مونٹریال ٹائیگرز نے پوائنٹس ٹیبل پر لگاتار 5 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ تاہم رواں کے ایڈیشن کے لئے وہ ایک نئی ٹیم میدان میں اتاررہے ہیں اور ٹائٹل کے دعویدار ہیں۔

اس مقابلے سے قبل ڈیو واٹمور نے اسکواڈ بارے کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بہت اچھی ٹیم اور میں یہ ضرور کہوں گا کہ ہم نے اپنے اسکواڈ میں کچھ ناقابل یقین حد تک باصلاحیت کھلاڑی شامل کئے ہیں۔

مانٹریال ٹائیگرز میں شکیب الحسن، کرس لین، شیرفین ردرفورڈ، کارلوس بریتھ ویٹ، محمد عباس آفریدی، ظاہر خان، محمد وسیم، عاکف راجہ، ایان خان، دیپیندر ایری، کلیم ثنا، شری منتھا وجے رتنے، میتھیو سپورس، بپندر سنگھ، دلپریت سنگھ اور انوپ چیما شامل ہیں۔

 

 

تعارف: News Editor