پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا اسکلز کیمپ بدھ سے شروع ہوگا

 

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا اسکلز کیمپ بدھ سے شروع ہوگا

 

پاکستانی خواتین کرکٹرز بدھ سے شروع ہونے والے اسکلز کیمپ میں شرکت کریں گی۔ اس کیمپ کا مقصد ان کرکٹرزکی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔ یہ کیمپ دو مرحلوں میں منعقد ہوگا۔ 5 سے 9 جولائی تک یہ کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوگا جس میں لاہور اور اس کے قریبی علاقوں کی 20کرکٹرز حصہ لیں گی تاکہ انہیں اپنی صلاحیتوں اور مہارت کے اظہار کا بھرپور موقع مل سکے۔

 

کیمپ کا دوسرا مرحلہ 13 سے 17 جولائی تک کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگا۔ اس کیمپ میں حصہ لینے والی کرکٹرز کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

 

پاکستانی خواتین کرکٹرز اس کیمپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کی نگرانی میں مختلف ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی تاکہ اپنی مہارت میں مزید اضافہ کرسکیں کیمپ میں ان کھلاڑیوں کے درمیان سچوئشن کے اعتبار سے پریکٹس میچز بھی کھلائے جائیں گے. کوچنگ اسٹاف اور سلیکٹرز کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیں گے۔ 5سے 9 جولائی تک ہونے والے کیمپ کے لئے ان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے

عالیہ ریاض، امبر کائنات، انعم امین، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، دعا ماجد، فاطمہ خان، غلام فاطمہ، گل فیروزہ، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار۔ صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز، طوبی حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر۔

 

کوچنگ اسٹاف۔

مارک کولز ( ہیڈ کوچ ) توفیق عمر ( بیٹنگ کوچ)۔ سلیم جعفر ( بولنگ کوچ ) محتشم رشید ( فیلڈنگ کوچ) زبیر احمد ( انالسٹ) رفعت اصغر گل ( فزیو تھراپسٹ) اور اسفند خان( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)۔

 

تعارف: News Editor