ممکنہ چیئرمین پی سی بی ذکااشرف کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کا اعلان کرنے کے بعد پریس ریلیز ڈیلیٹ کردی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ بورڈ آف گورنرز کا رکن ہونے کی حیثیت سے ذکا اشرف آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے تاہم بعد میں پریس ریلیز واپس لے لی گئی۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلامیہ غلط فہمی کی بنیادپرجاری ہوا، اعلامیہ جاری کرنے سے پہلے ذکاء اشرف کوبھی اعتماد میں نہیں لیا گیا، واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں 9 سے 16 جولائی تک منعقد ہوگا۔