اے وی سی چیلنج کپ ; وزارت خارجہ نے پاکستان والی بال ٹیم کو این او سی دینے سے انکارکردیا۔

 

 قومی والی بال ٹیم کی اے وی سی چیلنج کپ میں شرکت کا معاملہ،وزارت خارجہ نے پاکستان والی بال ٹیم کو این او سی دینے سے انکارکردیا۔

پاکستان والی بال ٹیم انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے محروم ہو گئی، اے وی سی چیلنج کپ 8 سے 15جولائی تک چائنیزتائی پے میں کھیلا جانا ہے، پاکستان نے اے او سی چیلنج کپ میں شرکت کیلئے آج روانہ ہونا تھا۔ چیلنج کپ میں پاکستان ، آسٹریلیا، ویتنام کےساتھ گروپ ای میں تھا۔

ایونٹ میں عدم شرکت پر پاکستان والی بال فیڈریشن کو ایک کروڑ سے زائد نقصان کا سامنا ہے جبکہ انٹرنیشنل والی بال ایونٹ میں عدم شرکت پر پاکستان پر جرمانہ عائد ہونے کا بھی امکان ہے۔ وزارت خارجہ نے تائیوان میں کسی بھی سپورٹس ایونٹ میں پاکستان کوشرکت سے روک رکھا ہے۔

تعارف: News Editor