خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ، ویٹ سائٹ پر قومی تھروبال کی آن لائن رجسٹریشن تک رسائی ناممکن
پشاور…سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبرپختونخواہ کی نئی ویب سائٹ اپ ڈیٹ کردی گئی ہیں لیکن اس پرتھرو بال کے قومی چیمپئن شپ 2023کیلئے دئیے گئے سیکشن میں مسئلہ ہے
جس کے باعث اس تک کوئی بھی شہری آن لائن رسائی حاصل نہیں کرسکتا.دوسری طرف یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ تھرو بال قومی چیمپئن شپ کب ہورہی ہیں اور اس میں رجسٹریشن کیا مرد کھلاڑی کرینگے
یا پھر خواتین کھلاڑی، آن لائن ویب سائٹ پر قومی تھرو بال چیمپئن شپ کے سیکشن کو دبانے کے بعد ایکسس ڈینائڈ 401!کا نشان آرہا ہے واضح رہے کہ نئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ خالد محمود نے کھلاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کیلئے بھی سولہ جولائی تک تاریخ مقرر کی ہے اور اس بارے میں اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے…