نوجوان فٹبالر کو میچ کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

 

 

برازیل میں نوجوان فٹبالر کو میچ کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

 مقتول فٹبالرہوگو وینیسیس کئی دنوں سے لاپتہ تھا، جسے قتل کے بعد ٹکڑے کر کے و دریا میں بہا دیا گیا تھا،
19 سالہ فٹبالر نے اپنا آخری میچ 25 جون کو کھیلا تھا اُس کے بعد دوستوں کے ساتھ ایک پارٹی پر گیا
اور وہیں سے ہی لاپتہ ہوا ہوا تھا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوجوان فٹبالر کی لاش 10 دن بعد کھلاڑی کی لاش کی حصے دریا میں تیرتے ہوئے ملے
جنہیں جسم پر بنے ٹیٹو سے پہچانا گیا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار
جبکہ 5 افراد پر شک کی بنا پر شامل تفتیش کر لیا ،لاش کے باقی حصے تلاش کرنے کے لیے پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ملنے والے اعضاء 10 دن پرانے ہیں ۔

تعارف: News Editor