بلائنڈ ورلڈ گیمز میں شرکت کےلیے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان ۔

 

بلائنڈ ورلڈ گیمز میں شرکت کےلیے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

بلائنڈ ورلڈ گیمز 17 سے 27 اگست تک برمنگھم میں شیڈول ہیں، قومی کرکٹ بلائنڈ کرکٹ ٹیم بلائنڈ ورلڈ گیمز میں شرکت کےلیے انگلینڈ جائے گی۔

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت نثارعلی کرینگے جبکہ بدرمنیر نائب کپتان ہونگے ظفر اقبال،ریاست خان،محمد شاہزیب ،فخر عباس ،محمد سلمان، محمدآصف، شاہ زیب حیدر،انیس جاوید شامل ہیں۔

اس کے علاوہ معین اسلم، نعمت اللہ، مطیع اللہ، محسن خان، کامران اختر، اکمل حیات، اور اسرار حسان ، محمد ظہیر ،حسان جمال ، آفتاب ، علی بابراورعائشہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ 

تعارف: News Editor