کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف نےہائی پروفائل کمیٹی قائم کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق ہائی پروفائل کمیٹی قائم کی ہے جو پاکستان کے ورلڈ کپ میں شرکت بارے فیصلہ کرے گی ۔کمیٹی کے سربراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔کمیٹی میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، اعظم تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب شامل ہیں۔
ہائی پروفائل کمیٹی میں اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کائرہ، طارق فاطمی،قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان ،سیکرٹری خارجہ بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کمیٹی بھارت میں ورلڈ کپ سے متعلق تمام امورپر سفارشارت مرتب کرے گی ،
کمیٹی کی سفارشات کی روشی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ حتمی سفارشات منظوری کے لیے وزراعظم کو بھجوائی جائے گی