. . . مارشل آرٹس کی دنیا ; تحریر …………. حسنین حیدر
مارشل أرٹس ایک زبردست اور طاقتور فن ہے اور بے مثال بھی ہم جتنے بھی ہنر سیکھ لیں مگر اپنا دفاع نہیں کرسکتے جب تک ہم مارشل آرٹس کی تربیت حاصل نہ کرلیں مگر ہمارے ملک میں زیادہ تر اس فن کو اتنا ضروری نہیں سمجھا گیا ! جیسے کرکٹ یا دوسرے کھیل یا فن کو بڑھ چڑھ کر پیش کیا جاتا ہے
اور لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں بلکے کیے جارہے ہیں ! اگر ہماری گورنمٹ مارشل آرٹس کی تربیت ہر سکول میں عام کرتی تو جرایم کی شرع بھی بیشمار حد تک کم ہوتی اور ہمارے بچے اور بچیاں ہر مشکل وقت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوتے ! مگر افسوس سد افسوس کے مارشل آرٹس کا انسٹریکٹر جب کسی سکول میں مارشل آرٹس کی تربیت کے لیے جاتا ہے تو آگے سے اسے انکار ہوتا ہے اور اساتزاہ اکرام یہ کہتے ہیں کے ہمارے اسٹودینٹ تعلیم میں مصروف ہیں ان کے پاس کھیلنے کا ٹایم نہیں !!!
جب کے مارشل آرٹس کھیل نہیں فن ہے ہنر ہے جو بےحد بےمثال ہے اس جیسا کوی فن نہیں جو مشکل وقت میں آپ کی جان کی حفاظت کرسکے اور ایک بات یہ بھی ہے کے مارشل آرٹس بہت سی خطرناک بیماریوں سے آپ کی حفاظت کرتا ہے باقی ہمارا مشن اپنے ملک اور اپنے دین اسلام کے لیے ایک بےخوف اور طاقتور نوجوان نسل تیار کرنا ہے جو آگے آنے والی اپنی نسلوں کو اسی طرح اچھے طریقے سے تربیت دے سکیں اور اپنے ملک کے لیے ہر وقت کام آسکیں!؛
میری اساتزاہ اکرام اور والدین سے ابیل ہے کے خدارہ اپنی زہنیت اور سوچ بدلیں اپنے بچوں کو زہانت کے ساتھ ساتھ جسمانی فٹنس کی طرف لایں ورنہ ہمارے بچے معزور ہوتے چلے جایں گےپھر کوی موٹاپے کا شکار ہوجاہے گا تو کوی زہنی مریض بن جاے گا اس طرح کی بیشمار وجوہات ہیں جو بیان کرنامناسب نہیں!! باقی اساتزاہ اکرام کو بھی چاہیے کے بچوں کو ہوم ورک مناسب دیں مگر ایسا نہیں ہورہا بچوں کو اتنا ہوم ورک ملتا ہے کے بچوں کو کھیلنے کا وقت نہیں ملتا
باقی کسر والدین نکال دیتے ہیں جب بچے سکول سے اتے ہیں تو ٹویشن پر چلے جاتے ہیں اس طرح رات گیے تک ٹویشن پڑھنے کے بعد تھکے ہارے بچے سوجاتے ہیں یا پھر موباہل میں مگن ہوجاتے ہیں ایسے بچوں کو کون کہتا ہے کے یہ بچے تندروست ہیں ایسے میں ملک دشمن عناسر ایسے ہی بچوں کاشکار کرتے ہیں جو اپنے اساتزاہ اور والدین سے ان۔کی یہ فرمایشیں کے بیٹا تم کوکلاس بلکے سکول میں۔فسٹ آنا ہے کی فرمایشیں پوری کرتے کرتے تنگ آچکے ہوتے ہیں اور زہنی سکون کی تلاش میں ہوتے ہیں آخر کار جرایم پیشہ افراد کے ہتھے چڑ جاتے ہیں !!!!
مارشل آرٹس میں ہم۔ان تمام۔برایوں سے اپنے جوانوں کو بچاتے ہیں اور باز کی نظر رکھنے والا بناتے ہیں اور ان کے جسموں اور زہنوں کو ہر برای کے خلاف کبھی نہ جھکنے کے لیے تیار کرتے ہیں !!! آیے ہمارے ساتھ مل کر اس بہترین مشن میں شامل ہوکر اپنے دین اسلام کا سپاہی ہونے کا فرض آدا کیجیے اور اپنے بچوں کو مارشل آرٹس کی تربیت دے کر ان کا مستقبل بےخوف بنایں آپ کا بہت بہت شکریہ