دنیا کے بلند پولو میدان شندور میں تین روزہ میلے کا آغاز ہوگیا۔
خیبر پختون خواہ کے ضلع اپر چترال میں سطح سمندر سے 12500 فٹ بلندی پر واقع شندور میں تین روزہ میلے کا اغاز ہوگیا ہے، جس میں چترال اور گلگت کی 10 پولو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
میلے کا افتتاح کمشنر ملاکنڈ اور ڈی جے کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی خیبر پختون نخوا نے کیا، سیاحوں کے لیے کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی خیبر پختونخوا اور پاک ارمی نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں،
میدان کے چاروں طرف سیاحوں کے لیے ٹینٹ ویلیج قائم کیا گیا ہے اور مختلف چیزوں کے اسٹال لگائے گئے ہیں۔